مالاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا حالیہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع چترال کا ہنگامی دورہ کیا،انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اس موقع پرکمشنر کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،کمشنر نے امدادی سرگرمیوں اور آمد ورفت کو فوری طور پر بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور لائن دیپارٹمنٹس کی کارگردگی کو سراہا اور ہرقسم کے حالات سے نمنٹے کے لیے تیا ر رہنے کی ہدایت کی،اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے بلخصوص این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیوڈیپاٹمنٹس کو رابط سڑکوں اور پلوں کی بحالی پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی،شاہد اللہ خان نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد اور متاثرہ انفراسٹکچر کی بحالی نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں اسسمنٹ کا عمل فوری طور پر شروع کریں تاکہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت متاثرین کو معاضے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،کمشنر نے عوام الناس سے بھی گزارش کی کہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور موسم و رسائی سڑکوں کے بارے میں معلومات حاصل کر کے سفر کریں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے گزشتہ رات متاثرہ علاقوں نیردیت،گول, کاری, اور چترال ٹاون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبید اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوراٹر محمد عاطف جالب اور میئر دوروش شہزادہ خالد پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے متاثرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کو مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔