پشاور(مانند نیوز ) انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی مائیگریشن بارے خیبر پختو نخوا کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کے مابین معاہدہ،گزشتہ دنوں مردان میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر حسن حساس اور ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کیکوار ڈینٹر سید عمر وزیر شاہ نے شرکت کی اور باقاعدہ طور معاہدے پر دستخط کئے،معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد کیکوار ڈینٹر سید عمر وزیر شاہ نے کہا کہ سادہ لوح افراد کو راتوں رات امیر ہو جانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کے جعلی ٹریول ایجنٹس کا مغربی ممالک اسمگل کرنے کا دھندا برس ہا برس سے جاری ہے۔ ملک کے سرحدی علاقوں سے تجارتی سامان لے جانے والے کنٹینروں میں انسانوں کو جانوروں کی طرح لاد کر ان غیرقانونی تارکین وطن کو یورپی ساحلوں پر پہنچانے کے بعد کشتیوں کے ذریعے مختلف مما لک میں اسمگل کیا جانا معمول کے واقعات میں شامل ہے۔جو انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس سفر کے دوران اکثر افراد راستے ہی میں مختلف حادثوں کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں مگر تا حال کوئی نہیں ہے جو اس طرف توجہ دے۔ یہ غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے بہت سے ان ممالک کی سرحدوں پر گرفتار کر لیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود منزل تک پہنچنے والے سیکیورٹی کے اداروں سے بچنے کے لیے انتہائی غیرمحفوظ مقامات پر پناہ لیتے ہیں جہاں یہ لوگ مختلف حادثوں کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر اسلام آباد غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے تعاون سیانسانی سمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن کے حوالہ سے آگاہی سیمینار ز کا انعقاد کریگی اورانسانی سمگلنگ کے حوالہ سے قوانین، اس کی روک تھام اور آگاہی کے حوالہ سے فراہم کریگی۔