لکی مروت (مانند نیوز) ملک بھر کے دیگرشہروں کی طرح لکی مروت میں بھی آل تاجران پاکستان کے جملہ تنظیموں اوریونینز کی کال پر مکمل شٹرڈاون کرکے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آل شاپ کیپرزیونین کے صدرحاجی فضل الرحیم خوائیداد خیل نے کی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی ریلی میلہ منڈی سے نکل کر زرگراں بازار، گل بادشاہ چوک، مینا خیل بازار سے ہوتی ہوئی بنوں میانوالی روڈپر نکل آئی جبکہ قاضی اشفاق چوک لاری اڈہ پر جلسہ کی شکل اختیارکرلی جبکہ تمام اطراف کے روڈ بلاک کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق صدر فضل الرحیم خان خوائیداد خیل، حاجی عصمت اللہ قاسم خیل، سماجی رہنما ملک وقار آحمد خان، جماعت اسلامی کے عبدالصمد خان، سابق ناظم ہدایت اللہ خان، جمعیت کے آصف سلیم ایڈووکیٹ، قاری جان محمد، مولاناعبدالمومن خان ودیگر رہنماون نے ملک میں جاری مہنگائی وبے روزگاری کے خلاف خطاب کیا۔ مزیدکہا کہ ایک طرف بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں اوپر سے پے درپے پیٹرول وڈیزل اوربجلی کے نرخوں میں مہنگائی کے واروں نے عوام کو فاقوں اورخودکشیوں پرمجبور کردیاہے جو کہ حکمرانوں کی ذاتی مفادات اورعوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مزید کہا آنے والے انتخابات میں پھر یہی لوگ رہنما بن کرکے عوام سے ووٹ بٹورنے کے لئے ہرقسم کے حربے استعمال کریں گے۔ مزیدکہاکہ مہنگائی سے پریشان بال بچوں کے حامل شریف اورسفیدپوش طبقہ بھی لوٹ ماراورڈکیتیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ مقررین نے بدامنی کوبھی موجودہ پالیسیوں کانتیجہ قراردیا اورکہا قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے ہیں جبکہ عوام توگھروں میں بھی عدم تحفظ کاشکار ہیں۔ مقررین اورعوام نے بجلی وپیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور بدامنی کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔ یادرہے کہ اس موقع پر مہنگائی وبدامنی کے خلاف حلق پھاڑ کر نعرے بازی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے