سوات (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا دفتر ڈی پی او آفس میں لوئر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکیات انچارجان اور تفتیشی آفسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،منشیات کے خلاف سات روزہ مہم کے دوران کاروائیاں مزید تیز کرکے اس قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی سخت ہدایات،تفصیلات کے مطابق: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے دفتر ڈی پی او آفس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں لوئر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجان اور تفتیشی آفسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارج چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے خلاف سات روزہ مہم میں بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ موت کے سودا گروں اور منشیات کی استعمال کے عادی لوگوں کے ساتھ ساتھ کار اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کے بھی ہدایات جاری کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ترجمان سوات پولیس