ہنگو (مانند نیوز)حضورؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا دنیا و آخرات کی کامیابی ہے اور آپ ؐکی طور طریقو ں اور تعلیمات سے دوری جملہ پریشانیوں کا باعث بنی ہے ہم سب کو چائیئے کہ ہم حضورؐکی تعلیمات پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار چیئر مین میلاد کمیٹی اسراراحمد اورکزئی،مولانا عبدالجلیل،سینیئر صحافی عبدالمنعم خان بنگش،سپیکر تحصیل اسمبلی عبدالواحد اورکزئی،ایم ڈی ٹی ٹی این اسداللہ،قاری فاروق،پاسبان کے ضلعی صدر ہنگو عالم زاداہ اورکزئی اور دیگر مقررین نے جشن میلاد رحمت اللمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نعت خوان زین اللہ نے نعت خوانی کی جبکہ چھوٹے بچوں حسن اور حسین نے بہترین کلام پیش کی مقررین نے کہا کہ ہماری پریشانیوں کا واحد حل حضور ؐکی تعلیمات پر عمل کرنا ہے آج مسلمانوں کو جن پریشانیوں کا سامنا ہے اور مسلمان طرح طرح کے مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں اور مسائل ہی مسائل ہیں مسائل کے اس گھر داب سے نکلنے کا واحد ذریعہ اللہ کی کتاب اور حضور ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ہم سب کو چاہیئے کہ آج ہی کے دن سے حضورؐ کی تعلیمات کو اپنائیں مقررین نے کہا کہ آج کے اس کانفرنس کے ذریعے سے مسلمانوں کو ہم ہی پیغام دیتے ہیں کہ حضور ؐ کی بہترین اور خوبصورت طریقوں کو اپنائیں اس موقع پر سکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے