لاہور(مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورسابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی سے عوام میں ایک نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے،نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا، بہتر چلایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج مہنگائی ہوتی اور نہ یہ بحران،آج پاکستان میں یہ حالات کیوں ہیں؟ 2018 سے 2022 کا دور اس کا جواب ہے۔ہفتہ کے روز (ن)لیگی رہنمائوں سعید احمد خان منہیس، آصف سعید منہیس، طلال چوہدری، خواجہ احمد حسان، رانا احسان افضل اور ملک محمد احمد خان نے پارٹی صدر شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میںپارٹی قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بات ہوئی۔ ملاقوں میں ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔ پارٹی رہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کے لئے ہونے والی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پارٹی رہنمائوں نے 21 اکتوبر کو نوازشریف کے بھرپور اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا۔ZS