اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آچکے ہیں۔وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ (آج) ہفتے کے روز افغانستان کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین طاقتور زلزلے آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا زلزلے کا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے