پشاور (مانند نیوز)مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور کھیل کود جیسے سرگرمیوں میں پروان چڑھانے کے لیے سرگرم ہے مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کے سپورٹس اینڈ کلچر سیکرٹری ندیم کاکا خیل نے ایک تقریب میں عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب تپہ مومند کے سطح پر سپورٹس کے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ شروع کریں گے، ساتھ ساتھ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ علاقے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس جدید دور میں بھی کھیلوں کے لیے گراؤنڈ میسر نہیں ہے اور نہ ہی علاقہ کے سطح پر کوئی لائبریری یا جرگہ ہال موجود ہے ۔ مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کا مشن علاقے کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا اور کھیل کود جیسے سرگرمیوں میں پروان چڑھانا ہے۔