پشاور (مانند نیوز)مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کا ماہانہ اجلاس 7 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر 2:30 بجے ری لائف منشیات ہاسپٹل رنگ روڈ پشاور طلب فعال تعلیم، منشیات کے خلاف واک، مساکین فوڈ سکیم، ذہین طلبہ کے لیے انعامات اور دفتر کا قیام ایجنڈے میں شامل مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کے ترجمان کاشف جبار ادیزئ نے صدر عادل مومند ، چیرمین زاہد تلاش اور جنرل سیکرٹری بلال شاہ سے مشاورت کے بعد مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کا ماہانہ اجلاس 7 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر 2:30 بجے ری لائف منشیات ہاسپٹل رنگ روڈ پشاور طلب کیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیم کو مزید فعال بنانا، علاقے میں منشیات کے خلاف ہجرہ سکولوں میں سیشن کے انعقاد ساتھ ساتھ واک کا اہتمام، غریبوں اور مسکینوں کے لیے فوڈ پروگرام، سکولوں میں غریب طلباء اور طالبات میں یونیفارم کی مفت تقسیم،ذہین طلبہ میں تقسیم انعامات اور تنظیم کے دفتر کا قیام شامل ہے۔ صدر ارگنائزیشن نے علاقے کے نوجوانوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور کے ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ چیئرمین عمران اللّٰہ مریم زئی نے ایک تقریب میں کہا کہ مومند یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پشاور ایک غیر سیاسی آرگنائزیشن ہے بلکہ یہ ایک فلاحی تنظیم ہے ۔اور اس آرگنائزیشن کا مقصد علاقے کے غریبوں ، یتیموں اور مسکین حقداروں کی مدد کرنا ہے۔ علاقے کے سطح پر فری میڈیکل کیمپ لگانا، منشیات جیسے ناسور کو علاقے سے ختم کرنے کے لیے آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کرنا اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حوصلہ کے لیے انعامات کا انعقاد کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے