پشاور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے خوراک، زراعت، لائیو سٹاک اور جنگلات آصف رفیق نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کا خصوصی دورہ کیا جہاں متعلقہ حکام کی جانب سے نگران صوبائی وزیر کو فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکسنز کے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر سیکرٹری جنگلات خیبرپختونخوا سید نظر حسین شاہ بھی موجود تھے. نگران صوبائی وزیر آصف رفیق نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج سب کو درپیش ہے جس سے نمٹنے کے لیے قدرتی وسائل جیسے جنگلات سے بھرپور فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے جو نہ صرف مقامی سطح پر سیاحت کی شکل میں روزگار کو فروغ دے رہا ہے بلکہ فضائی ماحول کو انسان دوست رکھنے سمیت حیاتیاتی زندگی کو زندہ رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے