وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے سرکردہ رہنما ملک عبد الخالق خوجل خیل وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کا لوئر وزیرستان کے لئے تاریخی، فلاحی اور زرعی پیداوری منصوبہ نایاب تحفہ ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی ساوتھ کے پی کے زیر نگرانی 44 ہزار ایکڑ زمین کو قابل کاشت بنانے کے منصوبے پر ہم جملہ قبائل چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر صاحب، جناب کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ میجر جنرل ھارون حمید چوہدری صاحب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہاں سے غربت کا ہمیشہ سے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پر زرمیلن کے علاقہ کا انتخاب کرکے افواج پاکستان کا تحصیل توئی خلہ عوام کے لیے شاندار پراجیکٹ کا آغاز کیا ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے زرمیلن میں 44 ہزار ایکڑ بنجر زمین کا انتخاب پورے سابقہ فاٹا میں ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے افواج پر فخر ہے۔ زرمیلن پلین کا علاقہ نہایت ذرخیز، پیداوری صلاحیت سے بھرپور اعلی معیار اور قابل کاشت وسیع رقبہ پورے علاقے کی قسمت بدل دے گا، کیونکہ کہ یہاں کا موسم اور مٹی پاکستان بھر کی زمینوں کی نوعیت سے مختلف ہیں، کیونکہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقیکے نوجوان برسر روزگار اور خوشحال ہوجائینگے، جس سے غربت پسماندگی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاشی اور مالی خوشحالی وقت کا اہم تقاضہ تھا۔ اس منصوبے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔ اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے فیصلے پاکستان کی عوام کے لئے احسن اقدامات کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گے۔ ایمان، اتحاد اور نظم کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنانے کے لئے سٹیٹ مشینری کو متحرک کیا گیا جبکہ دنیا میں تمام ترقی یافتہ قومیں نظم و ضبط کو اپناکر ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی ہیں۔ نظم و ضبط کو ہی اپناکر ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کا چیف آف آرمی سٹاف سے ہمیں بھر پور امید ہیں، ملک عبدالخالق وزیر نے مزید کہا کہ ہم ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی تائد کرتے ہیں اور پاکستان غیرقانونی مقیم افغانیوں کو نکالنے کی وجہ سے ملک میں امن و استحکام آئیگا اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی، انہوں نے کہاکہ غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں اور جائیداد کی مد ان کے سہولت کاروں کو کڑی سزا دی جائیں اور غیرقانونی سرگرمیوں بشمول ذخیرہ اندوزی یا کرنسی کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف حکومت کی جانب ایکشن لینا خوش آئند اقدام ہیں۔