بٹ خیلہ(مانند نیوز)مسلم لیگ (ن)ضلع ملاکنڈ نے 21اکتوبر کولا ہور میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال اور مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کی تیاریاں تیز کر دیں ورکرز اور یوتھ کے علیحدہ علیحدہ کنونشنز میں کارکنان اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے یوسیز صدور اور یوسیز یوتھ کوارڈنیٹرکو اس سلسلے میں ٹاسک دیئے گئے کنو نشنز سے ضلعی صدر سجاد خان یوتھ کوارڈنیٹرارشد علی خان سٹی صدر علی محمد خان یوسیز صدور و یوتھ کوارڈنیٹر سلیم خان شاہ زرین شفیق پرا چہ شمس الر حمن ارشد طلب عزیر با چہ بہرام با چہ نذر حسین اور علامہ محمد الیاس الازہری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نواز شر یف ملک وقوم کی ضرورت اور مجبوری بن چکے ہیں کمزور معیشت کمرتوڑ مہنگائی مہنگی بجلی پٹرول وگیس کا واحد حل اور ترقی وخوشحالی اللہ تعالیٰ کی امداد ونصرت سے میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے انھوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں شہری میاں نواز شریف کی آمد کے بے چینی سے منتظر ہیں کیونکہ ہر محب وطن میاں صا حب کو اپنا نجات دہندہ سمجھتاہے مقررین نے کہاکہ ملاکنڈ سے سینکڑوں گاڑیوں کا قا فلہ لاہور جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے