ہنگو(مانند نیوز) آل پارٹیز گول میز کانفرنس،ہنگو کی نشستوں کی کمی پر متفقہ قانونی جنگ کرنے کا فیصلہ،ہنگو،اورکزئی کو یکجا کر کے قومی نشست بنائی جا سکتی ہے تو صوبائی نشستوں پر دونوں اضلاع کو کیوں یکجا نہیں کیا جا سکتا؟ ہنگو کے حقوق کے لیے ہر فورم پر یکجا ہو کر جدو جہد کریں گئے،کانفرنس سے شرکا کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ہنگو ضلع کی صوبائی نشست ختم کرنے کے خلاف آل پارٹیز گول میز کانفرنس آزاد امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اورکزئی کے کیمپ آفس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد نے کی۔کانفرنس میں جے یو آئی(ف) سے سابق ایم پی اے مفتی سید جنان،مولانا مسعود الرحمان،اے این پی سے ضلعی صدر اور سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ،پیر ابن علی،ملک روح الامان،نور سیف افریدی،پی پی پی کی طرف سے ضلعی جنرل سیکرٹری عارف حسین،مسلم لیگ (ن) کے وفد میں ضلعی جنرل سیکریٹری سید جمال اورکزئی،نور کریم بنگش،جماعت اسلامی سے عبدالقیوم،جے یو آئی سے مولانا عبدالواسع،روحانی شخصیت پیر زاہد حسین،سابق ایم پی اے اور آزاد گروپ کے سربراہ حاجی عتیق الرحمان،سمیت ایم شخصیات نے شرکت کی۔آزاد امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اورکزئی نے پاکستان ہاؤس میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔گول میز کانفرنس میں سیاسی قیادت نے مردم شماری پر عدم اعتماد کا اظہار اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست ختم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سید جنان،حاجی عتیق الرحمان،پیر حیدر علی شاہ،مولانا عبدالواحد،سید جمال،عارف حسین اور دیگر نے کہا کہ ہنگو کی سطح پر مردم شماری پر عدم اعتماد کرتے ہیں کیونکہ اس کی بدولت ہنگو کی ایک صوبائی نشست کم ہو گئی ہے ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی مل کر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں ہنگو کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہر عزم ہیں۔گول میز کانفرنس میں قانونی جنگ کے مختلف آپشنز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ضلعی سیاسی قیادت نے اس عزم کی تجدید کی کہ ہنگو کے حقوق کا ہر فورم پر بلا تفریق اور ہر قسم کی سیاسی مصلحت سے بے نیاز ہو کر مقدمہ لڑیں گئے اور زیادتیوں پر خاموشی اختیار نہیں کریں گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے