غزہ (مانند نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری ر کھے،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 سو ہوگئی اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں،حماس کے حملوں کی میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200تک پہنچ گئی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کئے گئے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں 9 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170ہوگئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک اسرائیلیوں کی ہلاکتیں 12 سو سے زائد ہو گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے