شبقدر (مانند نیوز)شبقدر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جے یو آئی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح تحصیل شبقدر میں بھی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شبقدر ختم نبوت چوک میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں تاجر اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئےمولانا محمد آیاز حقانی، مولانا مثمرشاہ حقانی، آصف خان ،شبیر باچا،مولانا رحمان اللہ حقانی ،قاری فضل آمین،مولانا شمش الحق اوردیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ پانچ چھ دنوں سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہزاروں معصوم مسلمانوں جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ وہاں پرامن و امان قائم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،دنیا بھر میں مسلمانوں پر دہشتگردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں اور زیادہ ترمسلمان ممالک تماشائی بنے بیٹھے ہیں جوافسوس کی بات ہے، مسلمان ممالک کوچاہیے کہ وہ متحد ہوکرعالمی سطح پر ان مظالم کے خلاف کھڑے ہوجائیں اور اقوام متحدہ کو اس بات پر مجبور کریں کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دیگر ممالک میں مسلمانوں پر جاری مظالم بندکریں اور ان میں شریک ہر ظالم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کے لئے کوئی بھی اس طرح اقدام سے گریز کریں،انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں پرجاری ظلم کے خلاف اواز اٹھائیں اور وہاں ظالم جرنیلوں کو کڑی سے کڑی سزائیں دیکر فلسطینی مسلمانوں کوانصاف دیں۔