ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات ہٹادی گئی ۔ نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی ۔ انہوں نے آر ایچ سی آلہ ڈھنڈ کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی ۔ اس کے علاوہ پرائیس چیکنگ کے سلسلے میں بٹ خیلہ بازار اور آلہ ڈھنڈ بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور گران فروشوں کو وارننگ جاری کی گئی ۔ جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول آلہ ڈھنڈ میں اساتذہ کی حاضری اوردیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔