سوات (نمائندہ مانند نجیب خان)سوات…. تھانہ غالیگے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، سوات کے گیٹ وے چیک پوسٹ پر دوران تلاشی کوسٹر میں سوار ملزمان سے برینڈڈ شراب کی 55 عدد بوتلیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کے خصوصی احکامات منشیات کیخلاف کریک ڈاون میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیاء الرحمان کے قیادت میں چوکی لنڈاکے کے انچارج اے ایس آئی بخت رحمان خان نے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی کوسٹر میں سوار ملزمان حارث اور وجے کمار پسران شوکت ساکنان مکان باغ مینگورہ کے قبضے سے برینڈڈ شراب کے 55 عدد بوتلیں برآمد کرکے سمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ غالیگے میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئے۔