بٹ خیلہ (مانند نیوز)مسلم لیگ ن کے ضعلی صدر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان آمد پر تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جاٸے گاجس کے لٸے صوبہ بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں الہ ڈھنڈ ڈھیری صوبائی رہنما محمد نجیم خان یوسفزئی کے رہائشی گاہ پر تحصیل تھانہ بائزئی کے عہدیدورں اور کارکنوں کےایک اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما محمد نجیم خان الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ یوتھ کوارڈنیٹرارشد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع ملاکنڈ کےتین تحصيلوں کے ہزاروں کارکنان صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کی قیادت میں ایک بڑےقافلے کے صورت میں21 اکتوبر کو اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف کا استقبال کرنے لئے لاہور جاٸیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان آ کر نہ صرف ملک کو اس وقت درپیش تاریخ کے بدترین بحران سے نکالیں گے بلکہ منہگاٸی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام کو بھی چھٹکارہ دلاٸیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی پاکستان آٸے ہیں ملک میں خوشحالی آٸی ہے۔عمران خان نیازی کے جھوٹے دعووں اور وعدوں کا پلندا اب عوام کے سامنے نیست و نابود ہو چکا ہے۔اب عمران خان کے حساب دینے کا وقت اچکا ہےآج پاکستان کے عوام جس بدترین منہگاٸی سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران نیازی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان آ کر عوام کو منہگاٸی سے نجات دلاٸیں گے ضلعی صدر سجاد خان نے ضلع ملاکنڈ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جلوس میں بھر پور شرکت کرکے مستقبل کے وزیر اعظم اور قائد میاں محمد نواز شریف کا بھر پور استقبال کریں۔