جمرود(نمائندہ مانند )ضلع خیبر کے بلدیاتی نمائندگان کا اپنے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی فنڈز و دفاتر سمیت دیگر حقوق دینے کا مطالبہ حکومت ضم اضلاع بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات و حقوق دیکر اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو حقیقی جامہ پہنائے، بلدیاتی انتخابات دو سال بعد بھی کوئی فنڈز ریلیز نہ ہوسکا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ کے ویلیج، نیبر ہوڈ،تحصیل چئرمینان و کونسلرز نے تاریخی باب خیبر سے جمرود پریس پریس کلب تک احتجاج مظاہرہ کیا نمائندگان نے کالے جھنڈے و پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر انکے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے، مظاہرہ جمرود باب خیبر سے شروع ہوتا ہوا ہجوم کی شکل میں جمرود پریس کلب تک پہنچا و بعد ازاں جمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی نمائدگان عزیز اللہ آفریدی،حاجی عبدالمنان مند وخیل اور اختیار بادشاہ و دیگر نے کہا کہ کے دسمبر 2021 میں ضم اضلاع میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ترقیاتی فنڈ جاری نہیں ہوئے جس سے نا صرف بلدیاتی نمائدگان کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ مقامی آبادی بھی سہولیات سے محروم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک چیئرمینز کے لیے دفتر کی عدم فراہمی کی باعث بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ فنڈز ریلیز ہونے میں بیوروکریسی سب سے بڑا رکاوٹ ہے جبکہ گورنر و دیگر سرکاری حکام کی وعدوں کے باوجود بھی تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بلدیاتی نمائدگان نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خیبر بھی مسائل حل کے بجائے مزید روکاوٹیں کھڑے کر رہے۔انھوں نے عوام کو نچلی سطح پر سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ،نکاح نامہ اور برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر سہولیات منتقل کریں تاکہ عوام اپنے گھر کے دہلیز پر یہ سہولیات میسر ہو سکے، آخر میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر موجودہ احتجاج و پریس کانفرنس کے بعد مسائل حل نہیں ہوئے تو اگلے مرحلے میں احتجاج کو مزید توسیع دیکر دائرہ کار گورنر ہاؤس و وزیر ہاؤس تک بڑھائے گے۔