وانا (مانند نیوز) ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبرپختونخوا ارشد قیوم برکی اور ڈپٹی کمشنر محمد ناصر جنوبی وزیرستان لوئر کی ہدایت پر یوتھ آفس نے وانا میں باکسنگ، کیک باکسنگ، میکس مارشل آرٹس، باڈی بیلڈنگ، دیڈ لیفٹنگ اور تلوار پر لیٹنا جیسے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان مقابلوں کے چیف گیسٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان (F&P) تھے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی، ڈرگ انسپکٹر صبغت اللہ اور پولیس ایس ایچ او عبدالرحمان نے شرکت کی۔ پرواگرام کے آخر میں مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر نے انعامات تقسیم کیں۔ اس موقع پر سردار علی نے کہا کہ یوتھ آفس وزیرستان کے نوجوانوں میں روایتی کھیلوں کے علاوہ اس طرح اور بھی انوکھے اور دلچسپ کھیل معتارف کرائیں گے۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان لوئر کے تعاون سے یوتھ آفس بہتر سے بہتر سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہینگے، اور نوجوانوں کے ساتھ ہرقسم کی جائز تعاون کرینگے۔ دوسری جانب نوجوانوں نے یوتھ آفس کی جانب سے مقابلوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو خوب سراہا۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یوتھ آفس آئندہ کیلئے اس قسم کے سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ تاکہ نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے بلکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے وہ استفاده حاصل کرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے