پشاور(مانند نیوز ڈیسک) رینگ روڈ بارگین ایسوسی ایشن نے سربند اور پشتخرہ پولیس کی جانب سے بارگینوں پر بے جاں چھاپے مار کر مبینہ جعلی ایف آئی ار درج کرنے کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کور کمانڈر پشاور اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ایف ائی ار ختم کرنے سمیت واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کر کے انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں حاجی عقل خان،الحاج میاں گل،سیاسی اتحاد باڑہ جی ایس زاہد، سفیر امن عبدالرزاق آفریدی، ڈاکٹر سفیور اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سربند اور پشتخرہ پولیس نے رینگ روڈ پر بارگین مالکان کا جینا حرام کررکھا ہے، آئے روز مبینہ طور پر بغیر ثبوت لوگوں پر منشیات کے جعلی ایف آئی آر درج کرنے لگے انہوں نے کہا کہ بارہ اکتوبر جمعرات کی رات سربندتھانہ حدود میں ایک بارگین پر رات نو بجے کے قریب تھانہ پشتخرہ ڈی ایس پی شیر افضل اور ایس ایچ او افتحار عرف بابا نے نفری کی ہمراہ چھاپہ مار کر محمد خان،جان بہادر،خان زلی،درویش ستار، مصطفی اور نورالحق کو ساتھ لے گئے جس کے ثبوت ہمارے پاس تصویریوں اور ویڈیو کی شکل میں موجود ہے تاہم اگلے دن پولیس نے ان بے گناہ گرفتار افراد کو مبینہ طور پر مختلف تھانوں پر تقسیم کر کے ان کے خلاف منشیات کی جعلی ایف آئی آر درج کئے اور نورالحق نامی شخص کے علاوہ باقی افرد کو چالان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پر حلف دینے کو تیار ہے کہ ایف ائی ار جعلی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ایف ائی ختم کر کے گرفتار افراد کو رہا کرنے سمیت واقعہ کی جوڈیشل انکوائیری کر کے حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تحفظ کی اپیل کی ہے بصورت دیگر احتجاج تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے