چارسدہ (مانند نیوز)نوتعینات ڈی پی او چارسدہ نذیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او چارسدہ نذیر خان آمد کے موقع پر استقبال میں پولیس چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پولیس ہیڈکوارٹرز میں یاد گار شہداء پر سلامی دی اور شہداء کے مغفرت کے لئے دعائیں کی گئی۔نوتعینات ڈی پی او چارسدہ نذیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈی پی او آفس آمد پر پولیس افسران نے استقبال میں پولیس دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی جبکہ یاد گار شہداء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہداء کے مغفرت کے لئے دعائیں کی گئی۔ڈی پی او چارسدہ نذیر خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ان بہادر جوانوں کی یادیں دلوں میں رکھ کر ہم ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے پولیس فورس کے وقار اور عزت کو برقرار رکھ کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور مل کر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے جرائم کی روک تھا م اور سراغ رسانی سے راہزن، ڈکیت، قبضہ مافیا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش، مجرمان اشتہاری، سمگروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرکے اس ضلع کو خدمت، ہمت اور دیانتداری سے امن کا گہوارہ بناینگے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے