کوہاٹ (مانند نیوز)نگراں صوبائی وزیر خیبرپختونخوا برائے زکوٰۃ عشر، سماجی بہبود، وومن ایمپاورمنٹ، قانون، انسانی حقوق اور جیل خانہ جات جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے کوہاٹ میں محکمہ سماجی بہبود کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کوہاٹ امجد آفریدی اور سپرنٹنڈنٹ ویلفیئر ہوم رضوان اللہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے دارالامان، نشتر سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور ویلفیئر ہوم کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کوہاٹ امجد آفریدی نے محکمے کی سرگرمیوں اور مینڈیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر ارشاد قیصر نے محکمہ کے افسران اور عملے کی بھرپور کوششوں کی تعریف کی اور انہیں غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ میں شاندار کارکردگی پر نقد انعامات تقسیم کیے۔