بیروت(مانند نیوز ڈیسک) لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید حملے شروع کردئیے۔ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے، معصوم اور نہتے فلسطینی شہریوں کے پاس اسرائیلی حملوں سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں بچی۔7اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، مسلسل بمباری میں 2ہزار 900سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھر لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔ حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں پر اسرائیل کے لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو بھی خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے