اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ترجمان حماس خالد القدومی نے کہا ہے کہ اسرائیل ہمار ے بچوں سے بدلہ لے رہا ہے، ہم اسرائیل کو آسانی سے اس جنگ سے نکلنے نہیں دیں گے، اسرائیل مصر کو بلیک میل کرکے کہہ رہا ہے کہ بارڈر کھولا تو بمباری کرے گا، فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، فلسطینی غزہ سے نہیں جانا چاہتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں سنگین انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ہمارے دوست نہیں۔ اسرائیل نے ہمارے گھروں کو مسمار کیا، بچوں کو شہید کیا گیا۔ خالد القدومی نے کہا کہ انتونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کا دورہ کیا، امریکی صدر جو بائیڈن بھی تل ایبب کا دورہ کررہے ہیں۔ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے اور اس جنگ میں ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی سرحدیں بند ہیں، پانی،بجلی اور خوراک کی قلت ہے، اسرائیلی جارحیت پر دنیا خاموش ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(او آئی سی)اجلاس ابھی تک نہیں بلایا گیا۔حماس کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس 250 اسرائیلی قیدی ہیں جن میں ملٹری اور نان ملٹری افراد شامل ہیں۔ ہم نے 7 اکتوبر کو جو کیا آگے بھی اسرائیلی مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ ملیشیا کے وزیراعظم نے بھی اسماعیل ہانیہ سے اظہار افسوس کیا۔ اسلامی ممالک اپنی سفارتی نمائندگی کیوں نہیں کررہی؟۔خالد القدومی نے کہا کہ اسرائیل مصر کو بلیک میل کرکے کہہ رہا ہے کہ بارڈر کھولا تو بمباری کرے گا۔ فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، فلسطینی غزہ سے نہیں جانا چاہتے۔