راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں 35فٹ سے تقریبا 60فٹ تک توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کی مزید 2درخواستیں کیں۔ دوران سماعت جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔