چمن(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان میں غیرقانونی مقیم 250 افغان باشندوں کو چمن بارڈر سے افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق غیرقانونی طورپر مقیم 250افغان باشندے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔کراچی اور دیگرشہروں سے گرفتار افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔لیویز نے کہا کہ افغان باشندوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا، افغان باشندوں کو رات کاکھانا،بستر اور صبح کا ناشتہ دیا گیا۔