پشاور (مانند نیوز)تیمرگرہ کالج کیلئے زمین کاحصول ڈپٹی کمشنر، کمشنر ملاکنڈ اور ایس ایم بی آر کا اختیار ہے، سب کچھ قانون کے مطابق ہوا ہے، تمام تر انکوائریاں مکمل ہوئیں ہیں کسی کو کچھ بھی نہیں ملا، ایم سی سی لسٹ فائنل ہوچکی ہے، کیپرا کے بتائے ہوئے اُصولوں کے مطابق لسٹ فائنل کی گئی ہے، کمیشن مافیا پیچھے پڑا ہے، ہر کام کمیشن پر نہیں ہوتا، عوام کی صحت کیساتھ نہیں کھیل سکتے، میرٹ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو لوگ ایسی خبریں چلارہے ہیں وہ عوام اور میرٹ کے دُشمن ہیں: ترجمان ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد روغانی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ترجمان ڈاکٹر ارشاد روغانی نے میڈیا میں چھپنے والی خبر کو بے بُنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں،تیمرگرہ کالج کیلئے زمین کا اختیار نہ ڈاکٹر شوکت علی کو تھا اور نہ ہی اس اختیار کا انہوں نے کبھی استعمال کیا، تیمرگرہ کالج کیلئے زمین کاحصول ڈی سی اور ایس ایم بی آر کا اختیار ہے، سب کچھ قانون کے مطابق ہوا ہے۔ترجمان ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج سے متعلق معاملات پر ہر طرح کی انکوائریاں مکمل ہوئیں ہیں، کسی کو کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کمیشن مافیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی لسٹ فائنل ہوچکی ہے،کیپرا کے بتائے ہوئے اُصولوں کے مطابق لسٹ فائنل کی گئی ہے، کمیشن مافیا پیچھے پڑا ہے، ہر کام کمیشن پر نہیں ہوتا،سپلائیرز تنقید کی بجائے اپنا معیار بڑھائیں تو کام چلے گا۔ ترجمان ڈی جی ہیلتھ سروسز نے مزید بتایا کہ عوام کی صحت کیساتھ نہیں کھیل سکتے، میرٹ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو لوگ ایسی خبریں میڈیا تک پہنچاتے ہیں وہ عوام اور میرٹ کے دُشمن ہیں او ان کیخلاف جلد انکوائری کا آغاز ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے