سخاکوٹ(مانند نیوز) فلسطین میں جاری مظالم پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی باعث افسوس ہے مظلوم فلسطینیوں کی نظریں اس وقت امت مسلمہ پر لگی ہوئی ہیں۔مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور وحشی اسرا ئیل کے آگے اکیلا چھوڑنا کسی بھی طور جائز نہیں۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام جمعیت علماء اسلام کے منتخب ویلج کونسل چیئرمینوں مولانا حبیب گل اور قاری سجاد علی حقانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بر بریت اور وحشت پوری دنیا اورعالمی اداروں کیلئے باعث شرم ہے اسرائیل نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کی بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی اور رہائشی مکانات، ہسپتالوں، مساجد اور نقل مکانی کرنے والوں پر بمباری کر کے ہزاروں مردوخواتین اور بچوں کو شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں پانی، خوراک اور دیگر سہولیات کی شدید قلت ہے اور امت مسلمہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کے سربراہان سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے متحدہوجائیں۔