ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ایس ایچ او پہاڑ پور فہیم عباس ڈھانڈالہ نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3افراد گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر پہاڑپور پولیس نے ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے محمد عزیز،محمد شہریار اور محمد عدیل اورنگزیب اقوام بلوچ ساکنان لاڑ کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور معہ 5عدد کارتوس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔