ٹانک (مانند نیوز)ضلع ٹانک میں آیوڈین ملا نمک سے آگاہی کے حوالے سے آگاہی سیشن انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر شیرخان آفریدی تھے۔جبکہ نیشنل پروگرام کوارڈینیٹر مسٹر عمران، آئی ایم او سیف اللہ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر ٹانک عمیر احمداور نیوٹریشن اسسٹنٹ سمیت محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر شیر خان آفریدی نے کہا کہ آیوڈین ملے نمک سے انسان صحت مند رہتا ہے آیوڈین تھارائیڈ ہارمونز کا اہم جز ہے جو کہ میٹا بولزم کی نشوونما کے لیے اہم ہے،آئیوڈین ملا نمک کے استعمال سے انسان صحت مند رہتاہے،حمل کا گرنا پیٹ کے اندربچے کی نشونما میں خلل اور بچوں میں زہنی پسماندگی آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے،آیوڈین دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہے خاص طور پر حاملہ خواتین کے بچوں کیلئے،انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ قابل علاج بیماریاں آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اگر حاملہ خواتین کو مناسب مقدار میں آیوڈین نہیں ملتی تو ان کے بچوں کو سیکھنے کی معذوری یا تھارائیڈ ہارمون کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس موقع پر آیوڈین ملے نمک سے آگاہی کیلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر شیرخان آفریدی، نیشنل پروگرام کوارڈینیٹر مسٹر عمران، آئی ایم او سیف اللہ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر ڈیرہ عمیر احمداور نیوٹریشن اسسٹنٹ سمیت محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔