جمرود (نمائندہ مانند )سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی صادق و امین نہیں ہے،انہوں نے میرے ساتھ ظلم کیا ہے،مجھے لیز پر زمین دی تھی جس پر بعد میں انہوں نے مجھے مختلف طریقوں سے تنگ کرتے ہوئے مجھے کافی نقصان دیا اور مجھے عدالت جانے پر مجبور کیا،لہذا عوام ان پر اعتماد نہ کریں،ملک شیر زادہ ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے (اے کیو خان) عبدالقدیر خان سکول سسٹم کے اونر ملک شیر زادہ نے کہاکہ میرے سابقہ ایم اے شفیق شیر آفریدی کے ساتھ کاروباری معاملات تھے۔2012 میں رینگ روڈ پر میرا اسکے ساتھ ایک ایگریمنٹ ہوا تھا اور انکے زمین پر اس ایگریمنٹ کے تحت سکول تعمیر کیا تھا تاہم سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ایگریمنٹ کے باوجود مجھے اس عرصے میں مختلف طریقوں سے تنگ کیا اور مجھے بہت نقصان پہنچایا اور سکول کی عمارت منہدم کیا اور ہمیں مجبورا ًطلباء کو سکول سے دوسرے جگہ منتقل کرنا پڑا جوکہ طلباء اورمیرے ساتھ انہوں نے انتہائی ظلم کی ہے۔ملک شیر زادہ نے کہاکہ ان لوگوں نے رینگ روڈ پر ندی پر قبضہ کرکے غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا ہے جس پر کسی محکمے نے انکے خلاف نہ تو ایکشن لیا اور نہ ہی کاروائی کی۔سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی اور الحاج سیدنواب آفریدی کو وراثت میں دولت ملی ہے جس پر وہ غریب لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔ملک شیر زادہ نے کہاکہ سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی و الحاج سید نواب آفریدی صادق اور امین نہیں ہے میں نے انکے خلاف عدالت میں کیس جمع کیا ہوا ہے اور انکے مظالم اور زیادتی کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔میں نے انکے سامنے قرآن پاک رکھا کہ برائے مہربانی میرے ساتھ ظلم نہ کریں۔حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں بھی،میں نے ان سے کاروباری مقصد کے لئے ایک پلاٹ لیز پر لیا تھا تاہم بعد میں مجھے بعض اداروں سے این او سی نہیں مل سکی جس پر میں انہیں لیز کینسل کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے لیز کینسل کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ اپ اس زمین پر کاروبار کریں یا نہ کریں تاہم ہمیں کرایا د ینا پڑے گا جس پر میرے ساتھ پانچ سال عدالت میں کیس چلاتے رہے اورظلم کرتے رہے لیکن جب انہیں اس زمین کی ٖ ضرورت پڑی تو پھر کہاکہ اب مذکورہ جگہ خالی کرو جس سے مجھے بہت نقصان ہوا۔ملک شیر زادہ نے کہاکہ سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے میرے ساتھ ظلم کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بہت نقصان پہنچایا ہے لہذا مجھے انصاف دلایا جائے اور غیور آفریدی قوم ان پر اعتماد نہ کریں۔ملک شیر زادہ نے سابقہ ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی سے مطالبہ کیاکہ اپنے بھتیجے سابقہ ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کو سمجھائے کہ وہ غریب لوگوں کے ساتھ ظلم نہ کریں انہوں نے کہا کہ میں انکے خلاف عدالت میں کیسز جاری ہیں ا ور اگر کسی کے ساتھ سابقہ ایم اے نے ظلم کیا ہو یا کسی کے ساتھ غیرقانونی کاموں کا ثبوت ہو تو میرے حوالے کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے