اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے رائین پل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو، سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ،ڈبلیو، تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو، عوامی نمائندے، عمائدین علاقہ اور متعلقہ ٹھیکہ دار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بونی بوزند روڈ میں کام کی رفتار تیز کرکے پراجیکٹ کو تکمیل کی طرف لے جائیں گے اور وہ دن دور نہیں کہ روڈ وسیع ہوکر بوزند تک پہنچ جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ،ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو بونی بوزند روڈ میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بونی بوزند روڈ میں جتنے بھی غیر قانونی تجاوزات رہ گئے ہیں ان کو بھی جلد از جلد ختم کردیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے