آپر دیر (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر خیبرپختونخواہ فوڈ آتھارٹی نے داروڑہ، صاحب آباد،واڑی اور شرینگل بازاروں میں کارروائیاں کیں۔ فوڈ آتھارٹی ٹیم نے مختلف اشیائے خوردونوش کے کاروباروں کا معائنہ کیا۔ موبائل فوڈ ٹیسٹینگ لیب کے ذریعے دودھ، گھی، تیل، مصالحہ اور مشروبات کے سیمپلز چیک کئے۔دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر جرمانے عائد کی۔کارروائی کے دوران مختلف ھوٹلز، تندور اور کباب شاپس کو انتہائی ناقص صفائی،اور مضر صحت تیل،گھی کے استعمال پر جرمانے عائد کئے گئے اور 73 لیٹر سے زیادہ مضر صحت تیل،گھی بھی تلف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فوڈ انسپکٹر اکرام حسین نے فوڈ سپروائزر امان خان کے ہمراہ واڑی بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران جنرل سٹورز، مرغ فروشوں، سبزی فروش، قصائی ھوٹل وغیرہ کے دکان چیک کیے۔گرانفروشی،صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے اور مرغی وزن کے حساب سے فروخت نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوڈایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے