ضلع مہمند(مانند نیوز)غیرملکیوں کے انخلاء کے حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔جعلی ڈومیسائل و شناختی کارڈ سے مہمند عوام کی حق تلفی ہورہی ہے۔ مہمند عوام کے حقوق واگزار کرانے کیلئے طویل جنگ لڑینگے۔پشاور اسلام آباد میں جلد احتجاج کی کال دینگے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کے دوران پی پی پی مہمند کے جنرل سیکرٹری وحید مومند، شیر اعظم، سرتاج خان،ملک رئیس خان، شاہ حسین ودیگر نے خطاب کے دوران کیا کہ ہم حکومتی پالیسی جوکہ غیرملکیوں کے انخلاء کا ہے،کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مگر وہ افغان شہری جنہوں نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنائے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی انتہائی ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ افغان شہری میراویس،حمید کوچے و دیگر نے مہمند کے قیمتی معدنیات نپرائیٹ اور کرومائیٹ کے پہاڑوں پر انتظامیہ کی مدد سے قبضہ کماکر رکھا ہے. اور ان کے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل سمیت کاروباری کاغزات کے ویریفیکیشن میں مہمند سنیٹر اور پی ٹی آئی کے سابقہ مہمند ایم این اے بھی ملوث ہے۔ مقررین نے افغان شہریوں سمیت چارسدہ و دیگر اضلاع کے لوگوں کیلیے بنائے گئے جعلی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ مہمند کی ابادی سے ڈومیسائل ہولڈرز کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اگر انتظامیہ جعلی سازی اور ملی بھگت میں ملوث نہیں تو پھر ان کے خلاف فوری کارروائی کرکے ان جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈز کو منسوخ کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں.بہ صورت دیگر ہم سمجھ لیں گے کے ذمیدار افراد ان جعل سازی میں برابر کے شریک ہیں.اور کہا کہ مہمند عوام کے حقوق کی حصول تک جہدوجہد جاری رکھیں گے اور جلد پشاور و اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے مہمند عوام کی حقوق قبضہ مافیا سےواگزاری میں نوجوان نسل کو ساتھ دینے کی پرزور اپیل کی تاکہ سرکاری ملازمتوں میں محرومیت کا خاتمہ ہوسکے.