شبقدرچارسدہ(مانند نیوز) تحصیل شبقدر تھانہ خواجہ وس کے حدود شہباز کورونہ میں بم کی اطلاع پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے 3کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا بارودی مواد کو اقبال نامی ٹھیکدار کے گھر کے قریب رکھا گیا تھاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل شبقدر کے علاقہ شہباز کورونہ خواجہ وس کے رہائشی اقبال نامی ٹھیکدار کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے پریشر ککر میں 3کلو بارودی مواد رکھا ہوا تھا۔خواجہ وس پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی۔ تھانہ خواجہ وس کے پولیس ایس ایچ او سیداسرارباچا کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی اورعوام کو بارودسے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اقبال ٹھیکدار نے تھانہ خواجہ وس پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اس کے گھر اورعلاقے کو بڑی تباہی سے بچا دیا اقبال ٹھیکدار کے مطابق عرصہ دراز سے ان کونامعلوم بھتہ خوروں کی طرف سے بھتہ دینے کیلئے کال آرہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے