جمرود(مانند نیوز)اپنے قوم کے یکجہتی،روزگار،تعلیم،ظلم کے روکتھام،مظلوم عوام کی خدمت،حقوق،نوجوان قیادت کو سامنے لانے،عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے،انکے مسائل حل کرنے اور غریب و لاچار عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاست میں قدم رکھا ہے،حاجی صادق آدوزئی
مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین حاجی صادق آدوزئی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے دوران پریس کانفرنس اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپنے قوم کے یکجہتی،روزگار،تعلیم اور ظلم کے روکتھام کے لئے سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے تاکہ اپنے عوام کی خدمت کر سکوں۔ہمارے سیاست کا زیادہ دارومدار نوجوانوں پر ہیں۔انکی سوچ اور مستقبل پر ہیں کیونکہ نوجوان ہی اس ملک اور غریب عوام کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔ مظلوم اولسی تحریک کے بانی صادق آدوزئی نے ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ ہم مظلوم و مجبور عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر نکلے ہیں اور منظم طریقے سے پاکستان میں طبقاتی نظام کے خلاف ایک سیاسی تحریک چلائینگے جسمیں نوجوانوں و مجبور طبقات کا خاص خیال رکھا جائیگا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد ایک بڑا مسئلہ ہے اور نگران وزیر اعظم سمیت نگران وزیر داخلہ سے اس حوالے سے بات کرونگا تاکہ ہمارے علاقے کے نوجوان ملک کے امن ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے انھوں نے کہا کہ وڈیرہ ازم، جاگیرداری، خان ازم، قوم پرستی اور نوابی کے بالائے طاق رکھ کر مساوی بنیادوں پر اپنے تحریک کے زریعے خدمت کرینگے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونا چاہئے اور ہم صوبہ بلوچستان کے علاؤہ بالخصوص خیبر پختونخواہ،پنجاب و سندھ میں انتخابی دنگل کا حصہ بنیں گے اور امید ہے کہ دوسرے سیاسی جماعتوں سے مختلف و مثبت منشور کے باعث کامیابی حاصل کرینگے، یاد رہے کہ مظلوم اولسی تحریک ایک خاص طبقہ ہے جو پاکستان کے ”مظلوم” لوگوں کی آواز اٹھا رہا ہے اور اس نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے لوگوں کے معاشی، سماجی اور سماجی حقوق کیلئے تیزی سے کام شروع کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے