پبی (مانند نیوز ) انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے آفیسرز کے اعزاز میں سادہ پْروقار تقریب کا انعقاد۔ترقی پولیس افسران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے ان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے پروموشن کے بیجز لگانے اورپولیس لائن نوشہرہ میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا س موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن،احسان شاہ ایس ڈی پی او رسالپور،ارشد احمد ایس ڈی پی او اکوڑہ،تاج محمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پولیس افسران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اْمید ہے آپ پولیس افسران نئے جذبہ اور ولولہ سے کام کرتے ہوئیایمانداری سے فرائض ادا کرکے محکمے کے وقار میں اضافہ کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے