پبی (مانند نیوز ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں یومِ اقبال کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقد ہوا اس تقریب کے مہمان خصوصی ماہرِ اقبالیات فقیرا پبی فقری تھے اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین،شعبہ اردو کے پروفیسرز،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فریدہ بھی مو جود تھیں طا لبات نے کلام اقبال پر پرفارمینس پیش کر پروگرام کو چار چاند لگا دئیے طا لبات کا کہنا تھاکہ علامہ محمد اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے تقریب سے مہمان خصوصی ماہرِ اقبالیات فقیرا خان فقری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین،شعبہ اردو کے پروفیسرز،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فریدہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہامعاشی انقلاب کو برپا کرنے کے لئے اور نوجوان کو مستقبل میں کامیابی سے ہم کنار کر نے کے لئے فلسفہ اقبال سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے ڈاکٹر محمداقبال صرف شاعر نہیں بلکہ وہ حکیم الامت اور آمین امنت تھے وہ مسلمانوں کو ترقی اور عروج پر دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کی بے راہ روی کی اصل وجہ اپنی روایات اور تاریخ سے دوری ہے۔ نوجوانوں اقبال کے پیغام کو اپنا تے ہو ئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی ماہرِ اقبالیات فقیرا خان فقری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین،شعبہ اردو کے پروفیسرز،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فریدہ نے بہترین کار کردگی دیکھا نے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے