پشاو۴(مانند نیوز)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں کلینیکل ٹیکنالوجسٹ (ڈینٹل)، پی ایچ سی ٹیکنالوجسٹ(ایم سی ایچ)، نیوٹریشنسٹ، محکمہ معدنیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، محکمہ بہبود آبادی میں وویمن میڈیکل آفیسر/ ضلعی پاپولیشن ویلفئیر آفیسر (ٹیکنیکل) / انسٹرکٹر (ٹیکنیکل) (بی پی ایس -17)، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں انٹرنیٹ اینڈ انفارمیشن سروس منیجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ انٹرنیٹ اینڈ انفارمیشن سروس منیجر / نیٹ ورک منیجر (بی پی ایس -17)، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر (بی پی ایس 16), محکمہ جنگلات ماحولیات وجنگلی حیات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر (بی پی ایس، 16) اور محکمہ داخلہ میں میل اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل (بی پی ایس -16) کی اسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ 21 نومبر تا 24 نومبر 2023 تک منعقد کئے جائینگے،اس سلسلے میں امیدواروں کو رول نمبرز سلپس، کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر کے حوالے سے ایس ایم ایس، ای میل یا ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات091-9214131-9212897-9213750-9213563 یا دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے