ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)آئی جی ایف سی سائوتھ ریجن میجر جنرل ہارون حمید کا پولیس لائن ڈیرہ کا دورہ،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے استقبال کیا،ڈی پی او ڈیرہ نے آئی جی ایف سی کو پولیس کے پیشہ وارانہ امور بارے بریف کیا،آئی جی ایف سی کی غازی ہیڈکانسٹیبل مشکوة اللہ سے بھی ملاقات،بہادری پر انعام سے نوازا،ڈیرہ پولیس دہشت گردوں کیخلاف جس جوش وجذبہ سے لڑ رہی ہے وہ قابل تحسین ہے،آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی سائوتھ ریجن میجر جنرل ہارون حمید نے گزشتہ روز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ کا دورہ کیا،پولیس لائن پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے انکا استقبال کیا،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انکو سلامی دی، جس کے بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی و دیگر پاک فوج اور پولیس کے افسران نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل حسن،ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ آصف محمودبھی موجود تھے۔ ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے آئی جی ایف سی کو پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں بارے بریف کیا۔ آئی جی ایف سی نے پولیس لائن میں قائم مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور یادگار شہداء پولیس کے باغیچے میں پودا لگایا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ پولیس دہشت گردوں کیخلاف جس جوش وجذبہ سے لڑ رہی ہے وہ لائق داد اور قابل تحسین ہے،پاک فوج اور پولیس ملکر دہشت گردوں کا خاتمہ کرینگے، آخر میں انہوں نے غازی ہیڈ کانسٹیبل مشکوة اللہ سے ملاقات کی اور انکی بہادری وجوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعام سے نوازا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے