دیر (مانند نیوز )لوئر دیر میں مختلف دکانوں سے غیر قانونی پولی تھین بیگز قبضہ میں لے لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد فواد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال نے سب ڈویژن تیمرگرہ کی مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کی اولین ترجیح، ہوٹلز کی صفائی، ذخیرہ اندوزی، تندور کی روٹی کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت، صفائی ستھرائی تھی۔ نیز پولی تھین بیگز کی غیر مجاز استعمال اور خرید فروخت پر مختلف دوکانوں سے غیر قانونی پولی تھین بیگز قبضہ میں لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تحصیلدارخال ہمایون اور ٹی ایم اے خال کے ہمراہ تیمرگرہ، خال بازار میں غیر قانونی عارضی تجاوزات ہٹائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات سے ٹریفک جام کا مسئلہ بن جاتا ہے جس سے عوام کو تکلیف ہوجاتی ہے۔لہذا روڈ پر تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے سب ڈویژن تیمرگرہ میں گیس سلینڈر دکانوں کا بھی دورہ کیا جہاں پر گیس کی ریٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جو کہ تاحال تسلی بخش پایا گیا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے سرکل تیمرگرہ کے تمام پیٹرول پمپس کی وزٹ کر کے ریٹ،گیج،این او سی،لائسنس، آگ بجھانے والا گیس چیک کی۔ جن کے ریٹ گیج اور لائسنس میں فرق تھا ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کرلی۔ اور ہدایات جاری کر دی کہ ائندہ جس کی مذکورہ بالا لوازمات میں فرق پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے