جمرود(نمائندہ مانند )فاٹا انضمام کے بعد ضلع خیبرمیں سرکاری محکموں کی بندر بانٹ لگ گئی ہے تاہم عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے۔ محکمہ ایکسائز ڈ اینڈ نارکوٹکس کا کام صرف گاڑیوں کی ٹوکن کلیئر کرنا اور رجسٹریشن کرنا ہے۔عوام کو تنگ کرنا اور چھاپے مارنے سے پرہیز کریں،کوکی خیل مشران ضلع خیبرتحصیل جمرود قوم کوکی خیل کے مشران ملک صلاح الدین کوکی خیل، چیئرمین حاجی عبدالمنان آفریدی، ملک خالد آفریدی،ملک نظیر آفریدی،ملک نصیب طورخیل،ملک زیور جان ودیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خاص کر ضلع خیبر میں سرکاری محکموں کی بندر بانٹ لگ گئی ہے تاہم عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔کوکی خیل مشران نے کہاکہ امحکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناکوٹکس کنٹرول ضلع خیبر کا این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنا قابل تعریف ہے تاہم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کا ضلع خیبر اور خاص کر جمرود میں صرف گاڑیوں کی ٹوکن کلیئر کرنے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے تک محدود رہے۔ انہوں نے کہاکہ ایکسائز ڈ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول ڈ یپارٹمنٹ ضلع خیبر میں چھاپے مارنے اور لوگوں کو گرفتار کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر کوکی خیل قوم انکے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔کوکی خیل مشران نے کہاکہ انضمام کے بعد قبائلی عوام سے تمام تر سہولیات چھین لی گئی ہے جبکہ سرکاری محکموں نے ماسوائے ریسکیو1122 و پولیس باقی سب نے چور بازار لگایا ہوا ہے۔ہر سرکاری محکمہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔انضمام سے قبل صرف اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ، تحصیلدار و لائن آفیسر سارا نظام چلاتے تھے تاہم اب سرکاری ڈیپارٹمنٹس کی لائن لگ گئی ہے تاہم اسکے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے۔کوکی خیل مشران نے کہاکہ قبائلی عوام پہلے سے ہی خوار و ذلیل ہے لہذا مزید انکو خوار و ذلیل کرنا بند کیا جائے۔سرکاری محکمے ضلع خیبر کے عوام کو ریلیف دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے