باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئی عدیل احمد ستار نے ضلع باجوڑکے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ چیک کیا اور ڈرائیور ز کو سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ روزمرہ خوردو نوش کے اشیاء ضروریہ کی معیار مقدار اور سرکاری نرخ کیساتھ جانچ پڑتال کی اور انہیں تسلی بخش پایا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی پابندی کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے قصائیوں اور بیکریوں کی دکانوں کو چیک کیا۔ ناقص صفائی پر متعدد بیکریوں کے مالکان کو جرمانہ کیاگیاجبکہ ہوٹلوں میں صفائی چیک کرتے ھوئے وارننگ جاری کی گئی۔