بٹ خیلہ (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ شکیل احمد نے تھانہ بازار میں قصائیوں کی دکانوں، سبزی فروشوں، تندوروں، مرغی کی دکانوں، دودھ کی دکانوں، بیکریوں، مچھلی فروش، کولڈرنکس شاپس، کباب فروشوں اور مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ حکومت کی طے شدہ قیمتوں کا تعین کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ حکومتی نوٹیفائیڈ پرائس لسٹ پر عمل کریں۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت موقع پر ہی مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ تھانہ بازار سے عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔ دوسری جانب عوامی شکایات پر بٹ خیلہ بازار میں،قصاب، مرغ شاپس، سبزی فروش اور دیگر دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا جبکہ بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے