شانگلہ( مانند نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا بشام شانگلہ میں بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب۔اس موقع پر بشام سے تعلق رکھنے والے فضل معبود گجر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔انجینئرامیرمقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف قائد محمد نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو مسائل سے نکالا اور آئندہ بھی ووٹ کی طاقت سے حکومت بنا کر معاشی بحران سے وطن عزیز کو نکال کر دم لینگے۔انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ ہمیں سوا سال کی مخلوط حکومت ملی جس میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا جبکہ باقی کسی بھی جماعت کے ساتھ اس ملک کے مسائل کا فارمولہ نہیں ماسوائے پاکستان مسلم لیگ ن کے۔اس موقع پر انہوں نے ضلع شانگلہ میں رکارڈ ترقیافتہ سکیموں پر روشنی ڈالی، انکا کہنا تھا کہ ضلع شانگلہ کیلئے الگ گرڈ سمیت بجلی کے کئی منصوبے ہم نے دئیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے خوازہ خیلہ تا بشام ایکسپریس وے جیسے تاریخی منصوبہ دیا جو اس خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔انجینئر امیرمقام نے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے پر فضل معبود گجر اور انکے ساتھ شامل ہونے والے سینکڑوں ساتھیوں کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔اس موقع سینئر لیگی رہنما سردار یوسف، جلات خان گجر، رشاد خان، ہمایون خان ، ریاض خان شنگ سمیت ضلع شانگلہ پارٹی کی قیادت موجود تھی۔