شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے تین اہم علاقوں کے سنگھم میں واقعہ کروڑہ بازارمیں ٹی ایم اے کی جانب سے لگائی گئی سولر لائٹس ناکارہ ہو گئے ہیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ لگائے گئے سولر لائٹس خود اچانک آن ہو کر پھر ڈیم ہو کر بند ہو جاتی ہے۔ انجمن تاجران کے مطابق بار بار ٹی ایم اے اور دیگر حکام کو بتانے کے باوجود اس کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ کروڑہ بازار جو بشام،کانا اور چکیسر کے سنگھم پر واقع ہے اس وقت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان رکھتا ہے جس میں اس بازار کی صفائی ستھرائی، سولر لائٹس اور دیگر کئی اہم مسائل ہیں جس پر انتظامیہ اور ٹی ایم اے خاموش تماشائی بنی ہیں۔ اہلیان علاقہ اور انجمن تاجران کے عہدہ داروں نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کروڑہ جو اہم تجارتی مرکز ہے میں ٹی ایم اے اپنی ذمے کا کام نہیں کر رہی، سولر لائٹس کی خرابی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل پر ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے اور اس اہم ترین تجارتی مرکز کو دی گئی سہولیات جو خراب پڑے ہیں ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے