شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ کے نواحی قصبہ عبدالصمد کلے میں چاقوں کے پے در پے واروں سے قتل ہونے والے مقتول عنایت اللہ کی لاش علاقہ کے باشندوں نے شاہراہ ملاکنڈ پر رکھ کر شاہراہ ملاکنڈ کو تقریبا ایک گھنٹہ کیلئے احتجاجا ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا اطلاع ملنے پر ایس پی صدر ڈویژن خالدخان،ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی عاشق حسین خان،ایس ایچ او شیرگڑھ ایس ایچ او لوندخوڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تحصیل تخت بھائی کے چیئرمین حافظ محمد سعید پہنچنے پر مظاہرین کے پولیس کے ساتھ مذاکرات شروع ہوگئے مگر بعض مشتعل مظاہرین نے روڈ کھولنے سے انکار کیا اور سابق ایم پی اے جمشید مہمند خان کو لانے اور پولیس کی ضمانتی بننے پر موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دیا جس پر مظاہرین نے لاش کو روڈ سے اٹھاکر روڈ کھول دیا تفصیلات کے مطابق 18 نومبر 2023 کو مستورات کے تنازعہ پر شام کے وقت عنایت اللہ ولد محب گل کے ساتھ زبانی تکرار کے بعد قادر، سیداگل پسران شیرین خان اور رشید ولد سیدا گل میں سے قادر نے چاقو سے عنایت اللہ پر پے در پے وار سے شدید زخمی کیا جبکہ سیداگل اور رشید نے ڈنڈوں سے مار مار کر لہو لہان کر دیا مجروح کو موقع پر موجود لوگوں ٹی ایچ کیو تخت بھائی (گنجئی) منتقل کیا اور بعد ازاں تشویش ناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جہاں مجروح نے ملزمان قادر،سیداگل پسران شیرین خان اور رشید ولد سیدا گل ساکن شاہ زمان قلعہ صمد کلے کے خلاف دعویداری دائر کر دی بعد میں 21 نومبر 2023 کو ہستپال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 21 نومبر کو رات ایک بجہ کے لگ بھگ ذندگی کی بازی ہار گئے 21 نومبر 2023 کو صبح گیارہ بجے مقتول کے رشتے داروں اور علاقہ کے باشندوں نے مقتول کی لاش شیرگڑھ کے جنوب صمد کلے کے مقام پر شاہراہ ملاکنڈ پر رکھ کر شاہراہ ملاکنڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے ایک گھنٹہ تک بند کر رکھا اطلاع ملنے پر ایس پی صدر ڈویژن خالد خان، ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی تخت بھائی عاشق حسین خان ایس ایچ او شیرگڑھ منظور احمد ایس ایچ او لوندخوڑ خائستہ الرحمن بمعہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے تحصیل تخت بھائی کے چیئرمین حافظ محمد سعید کے آمد پر انہوں نے مشتعل مظاہرین کے ساتھ مزاکرات شروع کئے مگر بعض لوگوں نے یقین دہانی کے باوجود روڈ کھولنے سے انکار کیا اور سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند کو پولیس کی طرف سے یقین دہانے کی ضمانت کیلئے طلب کرنے کا مطالبہ کیا جس پر جمشید خان مہمند کے آمد پر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوکر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین دن کی مہلت دینے پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے جمشید خان مہمند نے خود جنازے کو کندھا دیکر اٹھالیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔