شیرگڑھ(مانند نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے ٹی ایم اے تخت بھائی کے انکروچمنٹ سٹاف اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ شیرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا اس موقع پر ہری چند روڈ پر اور شاہراہ ملاکنڈ پر درجنوں کی تعداد میں کیبن،ہتھ ریڑیوں اور چھابڑیوں کو ہٹا کر روڈ کو کھول دیا اور جن افراد نے تجاوزات قائم کر رکھے ہیں ان کو دو دن کے اندر اندر ھٹانے کی الٹی میٹم دیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی راشد علی نے ٹی ایم اے تخت بھائی کے آنٹی انکروچمنٹ اور سٹیشن سٹاف اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ شیرگڑھ کے ہری چند روڈ کی بازار اور شاہراہ ملاکنڈ کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات ہٹا دیئے آپریشن میں بھاری مشینری نے بھی حصہ لیا آپریشن میں دونوں بازاروں میں سرکاری حدودات سے کیبن تخت،چھابڑی اور ہتھ رہڑیاں ہٹا دی گئیں اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر راشدعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن محض شعوری آگاہی پیدا کرنا مقصود تھا اور دو دن بعد ایک وسیع ترین آپریشن کیا جائے گا اور تمام تر سرکاری حدودات کو قابضین سے واگزار کرایا جائے گا لہذا تجاوزات قائم کرنے والے دو دن کے اندر تجاوزات کو ہٹائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے