پشاور (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ ریاست جو کچھ بھی کرے مگر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کرسکتا پاکستان تحریک انصاف ملک میں جلد از جلد مگر آزادانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتا رہا ہے جس طریقے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدلیہ سمیت دیگر ریاستی اداروں کے ذریعے نوازا جا رہا ہے تو یہ عمل قبل از انتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے اور ریاستی اداروں کے شفاف انتخابات کے حوالے سے کردار پر کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور اگر یہ طریقہ اسی طرح جاری رکھا گیا تو کسی کو بھی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا نتیجہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت چاھے جو کچھ بھی کرے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں پر امیدوار کھڑے کریگی اورشفاف وغیر جانبدار انتخابات ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی 8 فروری کو عام انتخابات میں عوام ووٹ کی شکل میں ایک ایک زیادتی کا بدلہ لیں گے اور ملک بھر میں تحریک انصاف کا راج ہوگا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات تو سب کرتے ہیں لیکن دی نہیں جا رہی ہم اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے ان گرفتاریوں نے ایک بار پھر ہمارے سیاسی نظام میں غیر سیاسی لوگوں کی غیر ضروری مداخلت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردئیے ہیںسیاسی اتفاق رائے سے سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ ہو ورنہ جمہوری نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انتخابات کے شیڈول سے قبل متوقع امیدواروں کی گرفتاریوں اور مقدمات کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پارٹی کے موزوں ترین امیدواروں کو انتخابات سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں اور خیبر پختونخوا کے ہر حلقے میں امیدوار کھڑے کریں گے ریاستی تشدد سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہیتمام تر جبر کے باوجود ہمارے کارکن اور امیدوار ابھی تک پارٹی کے ساتھ ہیں اور جو ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے اس کا جواب 8 فروری کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے دیں گے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ انتخابی شیڈول سامنے آئے اس کے بعد ہونے والی ایک ایک زیادتی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر کے تمام چیزیں ریکارڈ پر لائیں گے جیل کی صعوبتوں ٗ چھاپوں اور ناجائز مقدمات سے ڈرنے والے نہیں عوام کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور زندگی کی آخری سانس تک کھڑے رہیں گے او ر عوام چو ر ولٹیروں کیخلاف عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے